بس اسٹانڈ کی سہولت کا مطالبہ

اوٹکور ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور آبادی میں ایک عارضی طور پر بس اسٹانڈ ہے جہاں پر مسافرین کو پان شاپ کے ڈبوں اور ہوٹل کے پاس ٹھہر کر بس کیلئے انتظار کرنا بہت مشکل ہورہاہے کیونکہ بس اسٹانڈ مستقر آبادی سے ایک کیلو میٹر دوری پر 10 سال قبل بس اسٹانڈ کی عمارت کی تعمیر کی گئی ہے ۔ بس اسٹانڈ آبادی سے باہر جھاڑیوں میں بنایا گیا ہے ۔ بس اسٹانڈ کی حالت اس وقت خستہ و بوسیدہ ہے ، کھڑکیاں ، برقی وائیر ، دروازہ اور دیگر کئی اہم اشیاء کا سرقہ ہوگیا ہے اس کے علاوہ بھی جنگلی جانور ، آوارہ کتوں کا اڈہ بنا ہوا ہے ۔ دیگر حضرات اسکو کوئلہ کی بھٹی بنانے کا سہارا لیکر اس عمارت کو غیرضروری کاموں کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ عوام کی محکمہ آر ٹی سی اور ارباب مجاز سے اپیل ہیکہ اس بس اسٹانڈ کو دوبارہ کشادگی کرتے ہوئے قابل استعمال بنایا جائے ۔