کوبیر ( ضلع عادل آباد ) /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر کوبیر منڈل کیلئے بس اسٹانڈ کا سنگ بنیاد رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کے ہاتھوں رکھا گیا ۔ بعد ازاں رکناسمبلی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے کوبیر بس اسٹانڈ تعمیری کام کیلئے 10,0000 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی ۔ بس اسٹانڈ کا تعمیری کام جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی زیڈ پی ٹی سی وسنت رمیش ایم پی ٹی سی کوبیر سرپنچ کے علاوہ اخباری نمائندے اور دیگر مواضعات کی عوام موجود تھے ۔