بسوں میں گنجائش سے زیادہ افراد کی سواری پر کارروائی

جگتیال۔ 20 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع تما پور موضع میں ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر کشن راؤ نے گاڑیوں کی تنقیح کے دوران آج جگتیال ڈپو کی دو آر ٹی سی بسوں کو ضبط کردیا جس میں ایک بس میں گنجائش سے زیادہ 120افراد کو سوار کرنے پر ضبط کیا،اور ایک بس کو پرمٹ نہ ہونے پر ضبط کردیا ،واضح رہے کہ حالیہ دنوں جگتیال ضلع ملیال منڈل کے کنڈاگٹو گھاٹ پر آرٹی سی بس میں گنجائش سے زیادہ 105افراد سوار ہونے پر کھائی میں گرجانے سے 60افراد کی موت واقع ہوئی تھی،اس کے بعد سے محکمہ ٹرانسپور ٹ حرکت میں آتے ہوئے جگہ جگہ پر گاڑیوں کی تلاشی اور تنقیح کررہے ہیں، اور بسوں اور دیگر گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ افراد کو بٹھانے پر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر کی جانب سے کاروائی کی جارہی ہے۔