بسواکلیان۔7اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میڈیا سیکریٹری یس آئی او بسواکلیان یونٹ محمد یٰسین امین کے بموجب اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ،بسواکلیان یونٹ کی جانب سے ہر سال ی طرح ایک نئے انداز میں طلباء کی تعطیلات کو مفید تر بنانے کی غرض سے سمر اسلامک کورس رکھا گیا ہے۔ یہ کورس 20اپریل تا 20مئی تک چلے گا ۔اس کورس میں تجوید قرآن،دینیات،فقہ،اخلاقی و سائنسی ویڈیو سیشن،انگریزی،کھیل کود و کراٹے اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں کرائی جائیں گی ۔ یہ کورس تمام سہولیات سے آراستہ ذکریٰ اُردو ہائیر پرائمری اسکول،محبوب نگر میں چلایا جائے گا۔اس کورس میں طلباء پانچویں جماعت تا دہم جماعت داخلہ لے سکتے ہیںاور طالبات پانچویں جماعت تا آٹھویں جماعت داخلہ لے سکتے ہیں ۔اس کورس میں ہر روز الگ الگ میدان کے ماہرین کے خصوصی لیکچرس ہونگے تاکہ طلباء اس مسابقتی دور میںاپنی صلاحیتوں کا لو ہا منواسکے۔اولیائے طلباء و طالبات سے اس زرین موقع سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے ۔ داخلہ اور مزید معلومات کیلئے 9035551913,9739245170 پر ربط کریں۔