بزم کہکشاں محبوب نگر کے زیراہتمام جلسہ

محبوب نگر ۔29اپریل ( فیکس) حلیم بابر صدر بزم کہکشاں و مولانا آزاد سوسائٹی کے بموجب بتاریخ یکم مئی 5بجے شام بمقام گلوبل ہائی اسکول نیوٹاؤن ایک جلسہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جسکی صدارت جناب امتیاز اسحاق کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ حلیم بابر صدر بزم خیرمقدمی تقریر میں حکومت تلنگانہ کیلئے بے شمار اقدامات جو ملت اسلامیہ کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جارہے ہیں اس کی ستائش کرتے ہوئے شریمتی کے کویتا کے حوصلہافزاء بخش مسلم تحفظات کے تیقن پر اظہار تشکر بھی پیش کریں گے ۔ صدر جلسہ و دیگر قائدین حکومت تلنگانہ کو ایک مسلم دوست حکومت قرار دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مراعات و تحفظات کی اپیل کریں گے ۔ جناب تقی حسین تقی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ جناب حلیم بابر صدر بزم داعی جلسہ نے شرکت کی خواہش کی ہے ۔