بریتھ ویٹ نے ایک گیند پر 7 رنز بنائے

کیپ ٹاون۔6 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے اوپنر کریگ بریتھ ویٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کے دوران اپنی اننگز کی پہلی گیند پر 7 رنز بنا ڈالے۔ یہ انوکھا واقعہ تیسرے ٹسٹ میں مہمان ٹیم کی دوسری اننگز میں پیش آیا۔ بریتھ ویٹ پہلے اسٹروک پر 3 رنز کیلئے دوڑے لیکن اس دوران وکٹ کیپر اے بی ڈی ویلیئرز نے گیند بولنگ سرے کی جانب تھرو کی جو وکٹوں پر لگنے کی بجائے باونڈری تک جا پہنچی اور اس طرح بریتھ ویٹ نے 7 رنز بنا ڈالے۔