حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ حدود میں ایک خاتون نے معمولی بات پر خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ کے لاونیا نے اپنے شوہر سے بریانی کی خواہش کی تھی تاہم شوہر نے اس کی خواہش کو پورا نہیں کیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاونیا اپوگوڑہ علاقہ کے ساکن رتنم کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی 2011 میں ہوئی تھی انہیں ایک دیڑھ سالہ لڑکا تھا اور پولیس ذرائع کے مطابق لاونیا 7 ماہ کی حاملہ تھی ۔ جس نے 26 فروری کے دن انتہائی اقدام کرلیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔