ممتاز بالی ووڈ اداکارہ شبانہ آعظمی نے چیف منسٹر مہارشٹرا دیویندر فانڈویس پر کرن جوہر کی مجوزہ فلم ’’ ائے دل ہے مشکل ‘‘ کی ریلیز پر سے تعطل کے پردے ہٹانے کے لئے مہارشٹرا نونرمان سینا سے کرائی گئی ملاقات پر زبردست تنقید کرتے ہوئے مذکورہ ملاقات کو ’’بروکر ڈیل‘‘ قراردیا۔کرن جوہر نے پروڈیوسر گلڈکے سربراہ مکیش بھٹ اور چیف منسٹر مہارشٹرا دیویندر فانڈویس کے ہمراہ ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے سے پچھلے دنوں ملاقات کی تھی ۔
کیونکہ ایم این ایس نے پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم ائے دل ہے مشکل میں موجودگی کے خلاف فلم کی ریلیز نہ ہونے دینے کااعلان کیا تھا۔اس ملاقات میں بالی ووڈ پروڈیوسرس نے ائندہ سے کسی بھی پاکستانی اداکار کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا اور کرن جوہر نے اپنی فلم کے آغازپر ایک خصوصی سلائیٹ کے ذریعہ اُری حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ہدایت کو منظور کیاتھا۔
جس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے 66سالہ شبانہ آعظمی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ’’ کتنے افسوس کی بات ہے‘ سی یم نے بروکر ڈیل کی اور پانچ کروڑ روپئے میں وطن پرستی خریدی ‘ حالانکہ یونین ہوم منسٹر نے پرامن انداز میں ائے دل ہے مشکل کی ریلیز کو بھروسہ دلایا ‘‘۔
’’ ائے دل ہے مشکل کی ریلیز کی پرامن انداز میں ریلیز کو یقینی بنانے کے بجائے ایم این ایس سے سودی بازی کے متعلق سنگھ پریوار سے بھی الگ انداز میںآوازیں اٹھ رہی ہیں‘‘۔
شبانہ آعظمی نے اپنے ٹوئٹ میں ایم این ایس پر بھی برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ غنڈہ عناصر کی پارٹی اب عوام کی وطن پرستی کا فیصلہ کریگی۔’’ کیاایم این ایس فیصلہ کریگی کہ میں وطن پرست ہوں یا نہیں۔میں دستور ہند کا احترام کرتی ہوں راج ٹھاکرے نہیں جن کی حب الوطنی سوالوں کے گھیرے میں ہے‘‘
چیف منسٹر فانڈناویس سے ملاقات سے ملاقات کرنے سے قبل دھرما پروڈکشن جو ائے دل ہے مشکل کو پروڈیوس کیاہے نے یونین ہوم منسٹر راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی تھی‘ جنھو ں نے فلم کی آسانی کے ساتھ ریلیز کابھروسہ دلایاتھا۔