حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز) ٹولی چوکی کے علاقہ براندون کالونی میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی جہاں نا معلوم سارقوںنے نور جہاں بیگم کے مکان سے 7 تولہ طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا۔ انچارج انسپکٹر گولکنڈہ محمد خلیل پاشاہ نے بتایا کہ نور جہاں بیگم کا لڑکا اور لڑکی بینک میں کھاتہ کھولنے کی غرض سے گئے تھے اور جب واپس لوٹے توانہوں نے دیکھا کہ مکان میں سرقہ ہوا ۔ نامعلوم سارقوں نے مکان کا دروازہ توڑ کر سرقہ انجام دیا۔ پولیس گولکنڈہ مصروف تحقیقات ہے۔