برقی کھمبے کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ترملگیری کے علاقہ میں برقی پول کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ترملگیری پولیس کے مطابق 60 سالہ لکشمن راؤ جو بنک کا ریٹائرڈ ملازم بتایا گیا ہے ۔ ترملگیری علاقہ میں رہتا تھا ۔ ایک ماہ قبل یہ شخص ریٹائرڈ ہوا تھا ۔ آج صبح 10 بجے یہ شخص علاقہ میں سمنٹ کے پول کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔