گمبھی راو پیٹ میں رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار کی اخباری نمائندوں سے بات چیت
گمبھی راو پیٹ 15 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ کریم نگر بی ونود کمار نے اپوزیشن کی جانب سے برقی کٹوتی پر کئے جانے والے ہنگامہ کو محض ایک ڈرامہ قرار دیا اور کہا کہ سابقہ میں برسر اقتدار یہ سیاسی جماعتیں اور ان کے قائدین کی جانب سے کی گئی غلطیوں کی وجہ سے سارا تلنگانہ علاقہ پسماندگی کا شکار ہوگیا اور ہمیں کافی نقصانات کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے۔ رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار آج یہاگ گمبھی راو پیٹ اوراس کے دیگر مواضعات میں بعض پروگراموں میں شرکت کے بعد مقامی اخباری نمائندوں کو مخاطب کررہے تھے ۔ بی ونود کمار کہا کہ نو تشکیل شدہ تلنگانہ ریاست مرحلے وار ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر بھی مختلف نت نئے پروگراموں کو روبہ عمل لاتے ہوئے عوامی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔ قبل ازیں بی ونود کمار کے اس دورے کے موقع پر منڈل پریشد آفس میں ان کی تہنیت پیش کی گئی جبکہ انہو ںنے موضع شری گدا میں واٹر پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ بی ونود کمار نے گمبھی راو پیٹ میں واقع اولڈ ایج ہوم کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ زیڈ پی ٹی سی رکن ملو گاری پدما ،نرسا گوڑ ،چیر پرسن منڈل پریشد کمری سایوا، زیڈ پی ٹی سی یلاریڈی پیٹ ٹوٹا آگیا،سابقہ cess چیر مین چکا لا رما راو کے علاوہ احمد علی، محمد محبوب علی،ولایت لنگم ،راجہ رام ،کملا ریڈی،ملیشم موجود تھے۔