برقی کٹوتی میں بے قاعدگی

یلاریڈی /7 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی اور اس کے منڈلوں پر محکمہ برقی ٹرانسکو عہدیدار صبح 7 بجے بجے تا 10 بجے اور دوبارہ دو بجے دوپہر تا شام 5 بجے تک برقی کٹوتی کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ رات کے وقتوں میں جب چاہے تب برقی مسدود کی جارہی ہے ۔ جس سے خاص کر مقامی مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ کیونکہ ایک تو ماہ صیام کا مہینہ چل رہا ہے اور راتوں میں جب چاہے تب برقی کٹوتی وقت سحر میں مشکلات پیدا کر رہی ہے ۔ محکمہ ٹرانسکو دن کے اوقات میں چھ گھنٹہ برقی کٹوتی کر تو رہی ہے ۔ اس کے علاوہ مزید راتوں میں کٹوتی درد سر بن گئی ہے ۔ محکمہ ذمہ دار اس طرف گراں توجہ دیں ۔ مسلمانوں کے اس مبارک ماہ میں برقی کانظم بہتر رکھنا ان کا فرض ہے اور ریاست تلنگانہ سرکار میں فرض ہے کہ وہ ماہ صیام کے مخصوص اوقات میں برقی کی سربراہی بحال کرنے کے اقدامات کرے ۔ ماہ صیام میں اس قدر مسدودی سے اقلیتوں کے ساتھ ساتھ تاجر حضرات پر بھی اس کا منفی اثر پڑ رہا ہے ۔ برقی سربراہی کو ماہ صیام میں پابند وقت نہ رکھا گیا تو مزید عوام کو دشواریاں اٹھائی پڑے گی ۔ جس کا تلنگانہ سرکار کو خیال رکھنا بے حد ضروری ہے ۔ محکمہ ذمہ دار صرف 6 گھنٹہ برقی مسدودی کا ا علان کرتے ہے ںاور بے وقت راتوں کو مسدود کرکے عوام کو مزید مشکلات پیدا کر رہے ہیں ۔متعلقہ اعلی عہدیداروں کو ماہ صیام کیلئے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے صیام کے خاص وقتوں پر برقی سربراہی کو یقینی بنانا ہوگا ۔