میدک ۔ 27 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : میدک کے حویلی گھن پور کے دیہات کاپراے پلی تانڈہ پر پیش آئے ایک حادثہ میں ایک کسان ایل لاکھیا 47 کی ہلاکت پیش آئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاکھیا اپنے ہی کھیت میں زرعی کاموں سے نمٹنے کے بعد صبح کی اولین ساعتوں میں گھر کے لیے واپس آرہا تھا کہ برقی سپلائی کے وائر نیچے کی جانب جھول بن کر آجانے سے ان وائروں کی زد میں آگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ قبل ازیں بھی چند دنوں پہلے ان جھولتے ہوئے وائروں کی وجہ سے ایک بھینس کی بھی ہلاکت پیش آئی تھی ۔ جس کی اطلاع محکمہ برقی کو دی گئی لیکن لائن مین کی غفلت کی وجہ دوسرا واقع پیش آیا ۔ مہلوک لاکھیا کی نعش کا میدک ایریا ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کروایا جاکر نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔ پولیس گھن پور مصروف تحقیقات ہے ۔۔