برقی ملازم شاک لگنے سے فوت

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) معین آباد کے علاقہ میں ایک برقی ملازم شاک لگنے سے فوت ہوگیا ۔ پولیس معین آباد کے مطابق 32 سالہ نرسمہلو جو پیشہ سے الکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ میں لائین مین کے عہدے پر فائز تھا ۔ کل ایک شکایت پر برقی مرمتی کام میں مصروف تھا ۔ پولیس کے مطابق نرسمہلو اس کے دو ساتھی ورکروں کے ہمراہ برقی پول پر کام کر رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر برقی پول سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران ایک کارپوریٹ ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔