حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : چادر گھاٹ کے علاقہ میں ایک برقی ملازم برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 39 سالہ وینکٹا چاری جو برقی محکمہ میں فیلڈ ورکر اپوگوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل وہ ٹرانسفارمر کے مرمتی کام میں مصروف تھا اور کام کے دوران اچانک برقی رو آگئی اور وہ بلندی سے گر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔