برقی لائین مین کو متعینہ مقام پر ہی رہنے کی ہدایت

کریم نگر /16 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محکمہ برقی کے متعلقہ لائین مین ، لائین انسپکٹرس مواضعات میں اپنی جائے تعیناتی پر ہی مقام کریں اور کسانوں کو دشواری نہ ہو برقی کے مسائل کی یکسوئی کرنے ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا نے پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلعی عہدیداران کے ساتھ مل کر ڈائیل یوور کلکٹر پروگرام منعقد کیا ۔ اس موقع پر کلواسری راپور منڈل کے موضع پیگڈاپلی مسے پی لکشما ریڈی نے کیا ۔ موضع میں خدمات انجام دے رہے محکمہ برقی کے عملہ مقامی طور پر نہ رہنے سے برقی ٹرانسفرمرس کے ہمیشہ فیوز جل جانا و دیگر برقی کے مسائل کی یکسوئی کسان کرنے کی وجہ سے حادثات پیش آرہے ہیں اور اس سے کسانوں کی موت واقع ہو رہی ہے کہنے پر فوری ٹرانسکو ایس ای کے ذریعہ عملہ کو مقامی طور پر رہنے کیلئے احکامات جاری کروائے جائیں گے ۔ مٹ پلی سے ایم نرسیا کیا میونسپال پارک کیلئے 10 سال قبل 1000 گز اراضی دی گئی ۔ اس پر غیر مجاز قبضہ ہو رہا ہے ۔ کہنے پر فوری کارروائی کی جائے گی ۔ تیقن دیا کریم نگر ہمنان نگر سے نرسمہا سوامی نے کہا پینے کے پانی کی پائپ لائین میں شگاف پڑھ کر پانی بہہ رہا ہے ۔ کہنے پر فوری مرمت کیلئے ہدایت کی ۔ ویمولاواڑ گرام پنچایت م یں فرائض انجام دے رہے ملازمین کی تنخواہ سے 500 کے حساب سے منہا کئے جارہے ہیں کہنے پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔ اس طرح موصول 7 فون کالس کے مسائل کی یکسوئی کی گئی ۔ اس پروگرام میں سی پی او سبا راؤ ، ڈی سی ایچ ایس ڈاکٹر بوجھا ، ڈی ایم ایچ او ڈاکٹرعلیم ، آر ڈی او چندرا شیکھر و دیگر نے شرکت کی ۔