این پی سی ڈی سی ایل چیرمین اتم گوپال راؤ کا بیان
کریم نگر۔/20 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کو انتہائی معیاری برقی کی سربراہی فراہم کی جارہی ہے۔ ٹی ایس این پی سی ڈی سی ایل چیرمین منیجنگ ڈائرکٹر اتم گوپال راؤ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے۔ اترا منڈلی ودیوت ادارہ تلنگانہ میں 17 اضلاع کے صارفین کو معیاری گھریلو استعمال کیلئے 24 گھنٹے بغیر رکاوٹ برقی سربراہی کے ساتھ میں اور 24 گھنٹے زرعی اغراض کیلئے بھی برقی سربراہی جاری ہے۔ یکم جنوری 2018 سے یہ سلسلے جاری ہیں ۔ صارفین کو مزید بہتر انداز میں معیاری زیادہ لوڈ کیلئے سب اسٹیشن کی تعمیر ٹرانفارمر قائم کرنے کے منصوبہ پر عمل کیا جارہا ہے اور کہا کہ کام جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔ صارفین سے تعلقات پیدا کرتے ہوئے معلومات حاصل کی جارہی ہیں کہ کہاں کتنی ضرورت ہے برقی سربراہی کی کوشش کی جارہی ہے کسی بھی قسم کی برقی سربراہی میں رکاوٹ نہ ہو اس کا خیال رکھا جارہا ہے۔ صارفین کو کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ ملے توجہ دی جارہی ہے۔ اب اس میں مزید بہتری پیدا کرنے کیلئے ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل ای ایپ کے ذریعہ مسائل کی یکسوئی کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔ اس ایپ کے ذریعہ آئی ہوئی شکایتوں کی حتی الامکان فوری یکسوئی کی کوشش کی جائے گی۔ برقی سربراہی سے متعلق شکایت اپنا پورا نام وبائیل کے ذریعہ راست 17 اضلاع کے حدود میں ڈیویژنوں میں سیکشن دفاتر میں درج کرواسکتے ہیں یا پھر 18004250028/1912 کو بھیج سکتے ہیں۔ اس طریقہ کار سے مسائل کی یکسوئی میں آسانی پیدا ہوگی۔ شکایت کنندگان کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا۔