حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں ایک کمسن بچی برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ پولیس چھتری ناکہ کے مطابق 8 سالہ بچی لکشمی جو اپو گوڑہ علاقہ کے ساکن نرسمہلو کی بیٹی تھی، یہ بچی اس کے مکان کی چھت پر کھیل رہی تھی کہ اس لڑکی نے برقی تار کو چھو لیا جس کے سبب برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔