حیدرآباد /5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ جات شاہ میر پیٹ اور مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد فوت ہوگئے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 28 سالہ سوامی جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا شاہ میر پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل وہ برقی پول لگانے کے دوران برقی تار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو علاج کے دوران کل رات ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 26 سالہ راجیو گوڑ جو پیشہ سے سینٹرنگ کا مزدور تھا ۔ بابل ریڈی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل وہ کام میں مصروف تھا اور بڑی لوہے کی سلاقوں کو منتقل کر رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔