حیدرآباد ۔ /28 جون (سیاست نیوز) مہدی پٹنم کے علاقہ ہمایوں نگر میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ جہاں برقی شاک کی زد میں آکر ایک 5 سالہ طالبہ تنوجا فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ تنوجا جوہری بابو کی بیٹی تھی ،کوہ نور فنکشن ہال کے قریب رہتے تھے ۔ اس بستی میں برقی پول کے قریب پانی کا گڈہ ہے اور اس گڈہ میں برقی تار ٹوٹا ہوا تھا ۔ تاہم اس میں برقی موجود تھی ۔ برقی شاک اور برقی سے بچنے کے لئے کمسن لڑکی تنو جا نے پانی کے گڑھے میں اپنا پیر رکھ دیا جس کے ساتھ ہی وہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس ہمایوں نگر مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔