برقی شاک کا شکار نوجوان کی موت

حیدرآباد۔یکم ستمبر، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں ایک نوجوان برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 21 سالہ سید ظفر جو ٹینٹ ہاوز چلاتا تھا یہ نوجوان شاہین نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ ظفر کل بازار میں ٹینٹنگ میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ نوجوان اپنے ہاتھ میں برقی بلب تھامے پینٹنگ میں مصروف تھا کہ اس دوران برقی شاک کی زد میں آگیا۔ پولیس پہاڑی شریف نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔