برقی شاک کا شکار شخص کی موت

حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) نارائن گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ وینکٹ جو بیگم بازار علاقہ کا ساکن ارمکوٹ کے علاقہ میں ایک دوکان میں برقی کا کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔