برقی شاک کا شکار خاتون کی موت

حیدرآباد /5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر کے علاقہ میں ایک خاتون مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ شبانہ بیگم جو ایم کے نگر مانصاحب ٹینک علاقہ کے ساکن عبدالرحیم کی بیوی پانی کی موٹر کو بند کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں برقی شاک کی زد میں آگئی تھی۔ جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو فوت ہوگئی ۔ ہمایوں نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔