برقی شاک سے کمسن فوت

حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) مشیرآباد کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکی برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 13 سالہ منہاج بیگم جو بھولک پور علاقہ کے ساکن محمد خواجہ کی بیٹی تھی ۔ کل اپنے مکان میں انوینٹر سے برقی تار کو جوڑنے کی کوشش کر رہی تھی کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مشیرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔