بودھن 9؍اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایٹوپلی منڈل کے موضع منگل پہاڑ میں شیڈول طبقہ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ کسانپرکاش برقی ٹرانسفارمر درست کرنے کے دوران جسم میں برقی دوڑنے سے برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ متوفی کی نعش برقی کھمبے پر تاروں میں الجھ کر لٹک گئی اس کے ساتھ موجود دیگر دو کسان شیوا اور گوردھن برقی شاک لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں ضلع ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل نظام آباد منتقل کیا گیا مقامی کسانوں کے مطابق برقی ٹرانسفارمرس کی خرابی کو دور کرنے محکمہ کے برقی ملازمین تساہلی سے کام لیتے ہیں جس کے باعث کسانوں کو ہی ٹرانسفرمرس کی درستگی کا کام انجام دینا پڑتا ہے ۔مذکورہ تین کسانوں کا تعلق چھ نمبر تانڈہ ورنی منڈل سے ہیں ۔ یہ لوگ ایر پلی منڈل میں واقع اپنی اراضی کو بورویلس سے پانی سربراہ کرنے برقی موٹرس کا استعمال کرنا چاہ رہے تھے ٹرانسفر مر کی خرابی کے باعث یہ لوگ محکمہ برقی کے متعلقہ عہدیداروں سے رجوع ہوکر باضابطہ لائین کلیئر لیکر کام کررہے تپے اچانک برقی سربراہی آجانے سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ متوفی کی بیویہ مہا دیوی نے محکمہ برقی کے عہدیداروں پر الزام عائد کیا کہ کسانوں کو برقی سربراہی کے تعلق سے برقی عہدیدار لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کے باعث کسانوں کو اپنی قیمتی زندگیوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے چھ نمبر تانڈہ سے تعلق رکھنے والے لمھاڑہ طبقہ کے افراد کی کثیر تعداد مقام حادثہ پر جمع ہوکر برقی عہدیداروں کے خلاف احتجاج منظم کیا ۔