برقی شاک سے مزدور کی موت

حیدرآباد۔/3فبروری، ( سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26سالہ ملیش جو پیشہ سے ہوٹل ملازم اور بی ٹیک کا طالب علم جو بشیر آباد علاقہ کا ساکن کل ایک عمارت کی چوتھی منزل پر کام کررہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آگیا۔ پیٹ بشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔