برقی شاک سے دو افراد کی موت

حیدرآباد /25 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں ونستھلی پورم اور مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں پیش آئے واقعات میں دو افراد مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 35 سالہ ناگاراجو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ پی اینڈ ٹی کالونی میں رہتا تھا ۔ وہ شاردھا نگر کے علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 18 سالہ امرجیت جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ اشوک کمار نامی شخص کا بیٹا تھا ۔ وہ کاٹے دھن کے علاقہ میں کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔