حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ واقعہ پداماگڈی کے قریب پیش آیا بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ جانکی رامیا جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص آج پداماگڈی مندر پوجا کی غرض سے آیا تھا اور اس کے ہمراہ اس شخص کی ساس بھی موجود تھی ۔ پولیس جوبلی ہلز مصروف تحقیقات ہے
نامعلوم افراد کے حملہ میں زخمی ٹرانسکو لائین مین کی موت
حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں زخمی لائین مین فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ مدن کمار جو پیشہ سے ٹرانسکو میں لائین مین کی خدمات انجام دے رہا تھا ۔ گذشتہ ماہ نامعلوم افراد کے حملہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مدن کمار جو حضورآباد علاقہ کا ساکن تھا ۔پولیس کے مطابق جھگڑا ایک شراب خانہ کے پاس پیش آیا تھا ۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔