حیدرآباد 26 جون (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ جنرل بازار میں ایک شخص مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ مہانکالی پولیس کے مطابق 27 سالہ حفیظ الرحمن جو پیشہ سے سنار تھا جنرل بازار علاقہ میں رہتا تھا جو مغربی بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ آج حفیظ الرحمن مشتبہ طور پر برقی تار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔