برقی شاک سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد 12 جون (سیاست نیوز) اپل کے علاقہ میں ایک شخص برقی تاروں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 48 سالہ ملیش جو پیشہ سے پلمبر تھا ‘اپل میں رہتا تھا وہ ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کررہا تھا کہ کام کے دوران وہ لوہے کی اشیاء منتقل کررہا تھا کہ برقی کے ہائی ٹنشن تاروں کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔