برقی شاک سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 2 مارچ (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آ کر فوت ہوگیا۔ پولیس جیڈی میٹلہ کے مطابق 25 سالہ شخص شیش ناگ جو سبھاش نگر جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا۔ اترپردیش کا متوطن بتایا گیا ہے۔ یہ شخص جیڈی میٹلہ میں واقع ایک کمپنی میں کام کرتا تھا۔ کل صفائی کے دوران یہ شخص برقی شاک کی زد میں آ کر فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔