حیدرآباد /28 جون ( سیاست نیوز ) گاندھی نگر کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جو اپنے ساتھی کی نعش کو محفوظ رکھنے کیلئے فریمز کی صفائی کر رہا تھا ۔ پولیس گاندھی نگر کے مطابق 44 سالہ ایس راج جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ۔ بھوئی گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کے ساتھی کی موت ہوگئی تھی اور وہ اس کے مکان گیا تھا ۔ جہاں نعش کو رکھنے کیلئے فریمز لایا گیا ۔ راج اس کی صفائی میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ گاندھی نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔