نارائن پیٹ /17 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ٹاون میں برقی سربراہی میں بے قاعدگی کے سبب صارفین بالخصوص کاروباری و چھوٹی صنعتوں سے وابستہ افراد کو بے حد مشکلات کا سامنا ہے ۔ برقی مسدودی کے کٹوتی کے اقدامات کے علاوہ وقت بے وقت گھنٹوں برقی سربراہی بند کردی جاتی ہے ۔ برقی سربراہی میں بے قاعدگی کا اثر سربراہی آب پر بھی پڑا ہے جس کی وجہ سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔