میدک ۔ 28۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاؤن میں واقع 132 KV برقی سب اسٹیشن کے احاطہ میں پدما دیویندر ریڈی نے ہریتا ہارم پروگرام کے تحت شجرکاری کی ۔ ان کے ہمراہ ڈیویژنل انجینئر ٹرانسکو مسٹر وینکٹ رتنم دیگر انجینئر ست نارائن ، رمیش ، راجیشور اور وائس چیرمین بلدیہ مسٹر راگی اشوک ، اسسٹنٹ سوشیل ویلفیر آفسر محترمہ وسنتا ، بی سی ویلفیر آفیسر وینکٹیشم نے بلدیہ کونسلرس آر کے سرینواس ، مایا ملیشم ، ایم پی پی میدک لکشی ، ایم پی پی رامائم پیٹ پی وجئے لکشمی ، رکن ضلع پریشد لاوانیا ریڈی ، تحصیلدار امین الدین ، ایم پی ڈی اور مسٹر رام بابو بھی شجرکاری میں حصہ لیا ۔ بعدازاں پدما دیویندر ریڈی نے میدک کی اہم شاہراہ کی توسیع کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ اور سڑک پر واقع ایلماں مندر کے قریب واقع برقی پول کو فوری ہٹا دینے کی اور دوسری جگہ تنصیب کرنے کی پدما دیویندر ریڈی نے ڈی ای ٹرانسکو وینکٹ رتنم کو ہدایت دی ۔ پدمادیویندر ریڈی کے ہمراہ ڈپٹی چیرمین بلدیہ راگی اشوک ، ٹی آر ایس قائدین مسرز لنگا ریڈی ، کشٹا ریڈی بھی موجود تھے ۔