برقی رو سے زخمی شخص کی موت

حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ چندا نگر میں ایک شخص برقی تار کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ مرلی اور جو پیشہ سے ایچ اے ایل کا ملازم تھا ۔ یہ شخص اپنے مکان میں برقی کے کاموں میں مصروف تھا کہ اس نے برقی کے تار کو چھو لیا اور برقی تار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ چندا نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔