حیدرآباد ۔ /25 اپریل (سیاست نیوز) شاہ علی بنڈہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں برقی تار کی زد میں آکر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب 25 سالہ محمد عادل ساکن مکہ کالونی کالاپتھر جو شاہ علی بنڈہ میں واقع اسکائی نیوز نیٹ ، انٹرنیٹ شاپ میں ملازمت کیا کرتا تھا ۔ آج دوپہر محمد عادل نے اپنے ساتھی جاوید کے ہمراہ شاہ علی بنڈہ گوتم ماڈل اسکول کی گلی میں واقع ایک مکان میں گیا تھا جہاں پر ایک لڑکے کو برقی تار کی زد میں آکر زخمی ہونے کی بات معلوم ہوئی تھی ۔ عادل نے برقی تار کو ٹیسٹر کے ذریعہ معائنہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ اچانک برقی تار کی زدو میں آگیا اور برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ مقامی عوام نے پولیس کی مدد سے مقامی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ انسپکٹر حسینی علم مسٹر جی شیام سندر نے بتایا کہ برقی تار کی درستگی کے دوران عادل حادثہ کا شکار ہوا ہے اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ نوجوان کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا جہاں پر بعد پوسٹ مارٹم کے حوالے کردیا گیا ۔