برقی تار سے جھلس جانے والے طالب علم کی موت

حیدرآباد /28 اگست ( سیاست نیوز ) برقی تار سے ایرفون کو نکالنے کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر زخمی ہونے والا طالب علم علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ رویندر جو ٹیلی فون کالونی میں رہتا تھا ۔ ضلع کھمم کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک کمرے میں مقیم تھا جو کھمم سے تعلیم حاصل کرنے شہر آیا تھا ۔ کل جب تینوں ساتھی کالج روانہ ہونے کیلئے تیار ہوئے ۔ اس دوران رویندر نے اپنے ایک اور ساتھی سے ایرفون مانگا جس نے بلندی سے نیچے پھینکا جو برقی تار سے لٹک گیا اس ایرفون کو تار سے نکالنے کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر طالب علم شدید جھلس گیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔