حیدرآباد /20 اگست ( سیاست نیوز ) برقی تاروں کی مرمت کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ جو برقی شاک سے شدید متاثر ہوگیا تھا ۔ واقعہ بہادرپلی چوراہے پر پیش آیا ۔ ڈندیگل پولیس کے مطابق 40 سالہ کاشی راؤ جو دنڈیگل میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے برقی کا کام کرتا تھا ۔ بہادرپلی چوراہے پر برقی کے تاروں کو ایک پول سے دوسرے پول پر کھینچنے کا کام جاری تھا اور وہ 18 اگست کے دن اس کام میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
ٹرین حادثہ میں خاتون ہلاک
حیدرآباد /20 اگست ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوئی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 43 سالہ بالامنی جو امبیکا نگر اپوگوڑہ علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیوی تھی ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔