برقراری امن کیلئے سخت اقدامات

نظام آباد:31؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع ایس پی چندر شیکھر ریڈی نے ضلع کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے نظام آباد، آرمور، کاماریڈی اور بودھن سب ڈیویژنوں کے ڈی ایس پیز، انسپکٹرس کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیااور ضلع میں امن و امان کی برقراری کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ نئے سال کے موقع پر رات 12 بجے کے بعد کوئی بھی واقعہ پیش آنے نہ دیا جائے اس کیلئے سخت نگاہ رکھنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ رات 12 بجے کے بعد ہنگامہ کرتے ہوئے اور شراب نوشی کے بعد گاڑیوں پر گھومنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی بحالی کیلئے تمام پولیس اسٹیشنوں کے علاقوں میں طلائی گردی میں اضافہ کرنے، گنجائش سے زیادہ آٹوز میں مسافروں کو سوار کرنے پر سخت کارروائی کرنے، عدالت میں زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کیلئے زیر التواء مقدمات کا جائزہ لیں اور اس کھیل کیلئے اقدامات کریں۔ تحقیقاتی کارروائیوں کو جلد از جلد تکمیل کریں۔ مٹکہ، قمار بازی دیگر غیر قانونی سرگرمیاں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر اڈیشنل ایس پی پانڈو نائیک، ضلع اڈمنسٹریٹیو آفیسر غوث محی الدین، ڈی ایس پیز آنند کمار، کے رام کمار، اے بھاسکر، پرساد رائو، ایس بی انسپکٹر سرینواس ریڈی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔