برقراری امن کیلئے احتیاطی اقدامات کی ہدایت

کریم نگر میں کلکٹریٹ میں اعلیٰ عہدیداروں کے اجلاس سے کلکٹر سرفراز احمد کا خطاب
کریم نگر۔/19 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 22 ستمبر کو ضلع میں روبہ عمل لائے جانے والے گنیش وسرجن کے معقول طریقہ سے انتظامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے متعلقہ عہدیداروں کو احکامات دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ اور انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیئے جانے کیلئے سبھی احتیاطی اقدامات پر توجہ دیں۔ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں گنیش وسرجن کے انتظامات پر پولیس کمشنر کملاسن ریڈی کے ساتھ ملکر ضلع عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس سال گنیش وسرجن کیلئے ضلع میں تین مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ مانا کنڈور کتہ پلی تالابوں کے ساتھ چتنہ کنٹہ کتبال میں وسرجن کا انتظام کیاجاناہے تینوں مقامات پر 4 بڑی کرین 4 چھوٹی کرین رکھے جانے ہوں گے۔ ہر کرین کے ساتھ آپریٹر اسسٹنٹ آپریٹر اور حمالی کیلئے رکھے جائیں اور محکمہ معدنیات اسسٹنٹ ڈائرکٹر کو حکم دیا۔ وسرجن کے مقامات کا مسلسل مشاہدہ نگرانی کیلئے ضلع سطح کے عہدیداروں کو مقرر کیا جائے۔ کلکٹر نے واقف کروایا۔ شہر کی ان تمام سڑکوں کو جہاں سے گنیش کی مورتیوں کا گزر ہوگا راستوں کو بند کردیا جائے گااور گڑھے ہوں تو بھردیئے جائیں ، شہر سے وسرجن کے مقام تک کے راستے میں روشنی کا بہتر انتظام ہونا چاہیئے اور پانی کا بھی انتظام کیا جائے ۔ اس سلسلہ میں مجلس بلدیہ کے عہدیداروں کو حکم دیا اور ساتھ ہی محکمہ برقی کو بھی ہدایت دی اور کہا کہ بھکتوں کو کوئی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو اور ساتھ ہی تمام تر وسرجن مقامات پر غوطہ خوروں کو تیار رکھا جائے اور وسرجن سے قبل دو دن تک تمام شراب کی دوکانوں کو بند کردیا جائے اور میڈیکل ٹیم 108 موبائیل کو بھی تیار رکھنے کا حکم دیا۔ کے بی کملاسن ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سبھی کے تعاون سے اس سال بھی گنیش وسرجن انتہائی پرامن طریقہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ اس اجلاس میںتمام محکمہ جات کے عہدیدار موجود تھے۔