کیلیفورنیا۔ 3؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ڈیوس کپ ٹینس ٹورنمنٹ میں برطانیہ نے امریکہ کوشکست دے کر1986کے بعد پہلی مرتبہکوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔کیلیفورنیا میں ہونیوالے مقابلوں کاآخری دن شروع ہوا تو برطانیہ کوامریکہ پر2-1 کی سبقت حاصل تھی۔اولمپک چمپئن اینڈی مرے نے امریکہ کے سیم کوری کے خلاف سخت مقابلے کے بعدکامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 7-6، 6-7، 6-1 ’ 6-3کی کامیابی کے ساتھ برطانیہ کوکوارٹرفائنل میں پہنچادیا۔ برطانوی ٹیم 1935کے بعد پہلی مرتبہ ڈیوس کپ میں امریکہ کوشکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔ حالیہ عرصہ میں اینڈی مرے نے برطانیہ کے لئے غیر معمولی مظاہرے کئے ہیں، جیسا کہ تقریباً 75 برس بعد ملک کے لئے پہلا گرانڈ سلام حاصل کرنے کے علاوہ اولمپکس کا گولڈ میڈل بھی قابل ذکر ہے۔