برطانیہ کے انتھونی جوشوا نے روس کے یوٹکن کو شکست دے کر

ورلڈ ہیوی وہیٹ باکسنگ ٹائٹل جیت لیا

لندن۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے باکسنگ کھلاڑی انتھونی جوشوا نے روس کے کھلاڑی الیگزینڈر یوٹکن کو ساتویں راؤنڈ میں شکست دے کر ورلڈ ہیوی وہیٹ ٹائٹل جیت لیا۔ ہفتہ کو کھیلے گئے ویمبلی اسٹیڈیم میں اس میچ میں انتھونی جوشوا نے لوٹکن پر مسلسل مکوں کی بارش کرتے رہے۔ بالآخر ریفری اسٹیوگرے نے کھیل کو ایک منٹ 59 سیکنڈز تک رکوا دیا اور یہ کھیل کا ساتواں راؤنڈ جاری تھا۔ اس کھچاکھچ بھرے ہوئے اسٹیڈیم میں جوشوا نے اپنے 22 ویں کھیل میں ناقابل تسخیر جیت کر شائقین کی داد حاصل کی۔ وہ اپنے کیریئر کے 22 کھیلوں میں ایک بھی بار شکست سے دوچار نہیں ہوئے۔ کھیل کے اختتام پر جوشوا نے اسکائی اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے روسی باکسر یوٹیکن بہت ہی سخت چیلنجر ثابت ہوئے اور انہوں نے محسوس کیا کہ روسی باکسر جسمانی طور پر کمزور تھے لیکن ان کا سر نہایت ہی مضبوط پایا گیا۔ 39 سالہ روسی باکسر نے مسلسل انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن، ورلڈ باکسنگ اسوسی ایشن، ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت مختلف مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ یہ مقابلہ دنیا کے مشہور باکسنگ کھلاڑیوں محمد علی، جو فریزر اور جارج فورمین کے مقابلوں کی سطح کا تھا اور خاص بات دونوں باکسرز اولمپک کھیلوں میں سونے کے تمغے جیت چکے ہیں۔ جوشوا نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر 2012ء لندن اولمپک اور یوٹکن انہیں اولمپک میں شاندار جیت حاصل کرچکے ہیں۔ 28 سالہ جوشوا کو یوٹکن کے مقابلہ میں چند انچیس زیادہ قد کی بدولت سبقت حاصل ہے جس کی بناء پر انہوں نے ہمیشہ فائدہ حاصل کیا ہے اور دونوں باکسرز کے وزن میں بھی نمایاں فرق پایا گیا۔ جمعہ کو کئے گئے وزن کے مطابق جوشوا کا وزن 17 اسٹون 8 پاؤنڈز (یعنی 111.5 کیلوگرام) اور پوٹکن کا وزن 15 اسٹون121 پاؤنڈز پایا گیا۔ برطانوی باکسر جوشوا کی پیدائش واٹ فورٹ میں ہوئی تھی اور اب وہ لندن میں قیام پذیر ہیں اور ان کے آخری ٹائٹل میچ میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے جوزف یارکر کو کارڈف میں مارچ میں شکست دی تھی۔ 2016ء میں یوٹلن کے خون میں ممنوعہ دوا مل ڈونیم کے پائے جانے کے باعث ان پر تاحیات کھیل پابندی عائد کردی گئی تھی لیکن بعد میں اس کو گھٹاکر ایک سال کردیا گیا تھا۔