برطانوی فری اسٹائل فٹبالر نے میسی کا ریکارڈ توڑ دیا

لندن ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی فری اسٹائل فٹبالر جان فارن ورتھ نے کرین کی مدد سے 32 میٹر کی بلندی سے پھینکا جانے والا فٹ بال کنٹرول کر کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ارجنٹائن کی نمائندگی کرنے والے میسی نے 18 میٹر کی بلندی سے پھینکے جانے والی گیند کو پاؤں سے سنبھالنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، جو اَب اُن کے نام نہیں رہا۔ برطانوی فری اسٹائل فٹبالر فارن ورتھ نے کمالِ مہارت دکھا کر یہ اعزاز میسی سے چھین لیا ہے۔

 

جارڈن کی کمائی ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر
واشنگٹن ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی میگزین فوربز نے زیادہ کمائی کرنے والے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ ایڈیٹر کرٹ بینڈن ہوسن کے مطابق جارڈن نے گزشتہ برس ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کمائے۔ میگزین نے تین برس پہلے سابق کھلاڑیوں کی فہرست جاری کرنا شروع کی تھی اور جارڈن تب سے پہلے نمبر ہیں۔ ڈیوڈ بیکھم نے 6.5کروڑ ڈالر جبکہ گالفر آرنلڈ پامر نے چار کروڑ ڈالر کمائے۔ سابق کھلاڑیوں کی اس فہرست میں صرف ایک خاتون چین کی ٹینس اسٹار لی نا ہے۔