برسراقتدار قائدین کی سفارشوں کو نظر انداز کرنے پر کارروائی کا عہدیداروں کو انتباہ

کریم نگر ۔ /4 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی ایم کے دفتر ، وزراء ارکان اسمبلی ، دیگر سیاسی قائدین کے ذرائع سے سفارش کردہ درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کی جائے ۔ ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے عہدیداروں کو حکم دیا کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں منعقدہ اجلاس میں پرجاوانی کی درخواستوں ڈائیل یور کلکٹر پر ضلعی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ ہر پیر کو منعقد کئے جانے والے ڈائیل یور کلکٹر پروگرام میں عہدیداروں کو صبح 10 بجے حاضر ہوجانے کا حکم دیا ۔ تاخیر سے آنے پر کارروائی کی جائے گی انتباہ دیا ۔ سیاسی ، برسراقتدار قائدین کی سفارش کردہ درخواستوں پر محکمہ واری جائزہ لیا ۔ درخواستوں کی جانچ کارروائی میں تاخیر نہ ہوگی ۔ کچھ رکاوٹیں ہوں تو درخواست گزار کو اطلاع دی جائے ، کلکٹر نے مشورہ دیا ۔ پرجاوانی ڈائیل یور کلکٹر پروگرام میں ہر محکمہ کے متعلقہ عہدیداروں کو شریک ہونا چاہئیے ۔ اگر کسی وجہ سے حاضر نہ ہوسکنے کی صورت میں پہلے سے اجازت حاصل کرنی چاہئیے مشورہ دیا ، اس جائزہ اجلاس میں ضلع جوائنٹ کلکٹر بی سرینواس ، ضلع ریونیو آفیسر عائشہ مسرت خانم ، آر ڈی او راجہ گوڑ دیگر ضلعی عہدیدار شریک تھے ۔