برج خلیفہ پر بلند ترین اشتہار‘ عالمی گینز ریکارڈ ٹوٹ گیا

دبئی۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی 452 میٹر بلندی پر ایک اشتہار نے گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈس امریکہ میں مرتب کی جاتی ہے۔ دبئی کے شیخ منصور بن راشد المختوم عالمی میزبانی چمپئن شپ حاصل کرتے ہوئے گینز بک کا عالمی ریکارڈ پہلے ہی توڑ چکے ہیں۔ سابقہ بلند ترین اشتہار امریکہ میں 310 میٹر کی بلندی پر موجود تھا۔ ڈی ڈبلیو ایچ سی کی تنظیمی کمیٹی کے رکن عمر امین نے کہا کہ یہ منفرد اشتہار ڈی ڈبلیو ایچ سی کی تشہیر کے لئے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر نمائش کے لئے رکھا گیا تھا۔ برج خلیفہ کو دیکھنے کے لئے ہر ماہ دنیا بھر سے 1.5 لاکھ سیاح دبئی آتے ہیں، کیونکہ دنیا بھر سے سیاح دبئی آرہے ہیں، ڈی ڈبلیو ایچ سی نے ایک مثالی پلیٹ فارم قائم کیا تھا۔ یہ کمپنی عالمی اماراتی پکوان اور میزبانی کی کمپنی ہے جو روایتی مقبول عام پکوانوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے جن کے لئے متحدہ عرب امارات دُنیا بھر میں مشہور ہے۔

امین نے کہا کہ پی ڈبلیو ایچ سی کی دوسری شاخ 25 ہزار سیاحوں کو اس کے ہوٹل میں آنے پر مجبور کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈی ڈبلیو ایچ سی کو گزشتہ سال تین گنیز عالمی ریکارڈس توڑنے کا اعزاز حال ہے جن میں گیہوں کے آٹے سے تیار کیا ہوا پکوان ’اسیدہ‘ 2.8 ٹن وزنی اور دُنیا کا وسیع ترین پکوان تھا۔ اس میں شامل اچانک اور ترکاریوں کا وزن دیڑھ ٹن تھا اور اس کی تیاری کے لئے 19 افراد 166 گھنٹے تک مصروف رہے۔ انھوں نے 1,520 لیٹر سِرکہ اور ترکاریاں، 1,579 کیلو گرام سبزیاں، استعمال کی۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں تیسری بار کمپنی کا نام دُنیا کا سب سے وسیع چاکلیٹ تیار کرنے کی بناء پر شامل کیا گیا جو ایکسپو 2020ء کا لوگو ہے اور اس کی تیاری میں چاکلیٹ کے 4 ہزار ٹکڑے استعمال کئے گئے ہیں اور یہ چاکلیٹ 400 مربع میٹر کے رقبہ میں پھیلا ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات پہلے ہی سے کئی دیگر عالمی ریکارڈس بھی قائم کرچکا ہے۔ جن میں سے ایک خود دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی تعمیر ہے اور دوسرا کھجور کے درخت کی شکل کا ایک جزیرہ ہے جو سمندر میں تعمیر کیا گیا ہے۔