برج الخلیفہ کی چوٹی سے حیرت انگیز چھلانگ

دبئی، 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے دو شہریوں نے دبئی میں برج الخلیفہ کی چوٹی سے کود کر دنیا کی بلند ترین عمارت سے چھلانگ لگانے کا اپنا خواب پورا کر لیا۔ چھلانگ لگانے کا حیرت انگیز منظر براہ راست ٹی وی چینلز دکھایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی مہم جو فینس ریولیٹ اور فریڈ فوگن کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے دو سال سے دنیا کی بلند ترین عمارت کی چوٹی سے چھلانگ لگانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ آج انہیں برج الخلیفہ سے چھلانگ لگانے کا موقع ملا اور ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا۔ دونوں فرانسیسی شہریوں نے برج الخلیفہ کی چوٹی سے ایک ہی پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی۔