لندن۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹوارٹ براڈ کو آئندہ سال ٹوئنٹی20 ورلڈکپ میں شامل کئے جانے کا امکان بڑھ گیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے اسکواڈ کا حصہ بننے والے فاسٹ بولر کانام آئندہ سال ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے حتمی پندرہ کھلاڑیوں میں بھی رکھا گیا ہے جس کا فیصلہ جنوبی افریقہ کی سیریز کے بعد کیا جائے گا۔