برازیل کے ورلڈ کپ اسٹیڈیم میں ایک ورکر گر کر ہلاک

ساؤ پولو 30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے اسٹیڈیم کی تعمیر کے دوران ایک ورکر بلندی سے گر کر ہلاک ہوگیا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ ساؤ پولو کے اٹاکوئیرے اسٹیڈیم میں پیش آیا ۔ عہدیداروں کے بموجب فیبئیو ہیملٹن ڈا کروز برازیل کے ایک اسٹیڈیم میں کام کے دوران 15 میٹر کی بلندی سے گر کر ہالک ہوگیا ۔ گذشتہ چار ماہ میں یہ تیسرا حادثہ ہے جبکہ اب تک یہاں اس طرح کے حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔