ریوڈی جنیرو ۔ 20 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کی جیلوں کا المیہ یہ ہے کہ وہاں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھا جاتا ہے جس میں اکثریت خطرناک قیدیوں کی ہوتی ہے جو آپس میں لڑتے جھگڑتے بھی ہیں ۔ ایسے ہی ایک واقعہ میں جہاں قیدی آپس میں اُلجھ پڑے تھے جس کا نتیجہ ایک پولیس آفیسر اور ایک قیدی کی موت کی صورت میں ظاہر ہوا۔ جیل میں قیدیوں نے اپنے چند مطالبات منوانے کیلئے احتجاج کیا تھا جو بعد ازاںتشدد اختیار کرگیا ۔پولیس آفیسر گولی لگنے کی وجہ سے ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا تاہم قیدی کی موت کی وجہ ہنوز معلوم نہ ہوسکی۔ مذکورہ جیل ریاست پرنامبکو کی راجدھانی ریسیفی میں واقع ہے ۔