برازیل کا آج نیوزی لینڈ سے مقابلہ

ممبئی ۔ 27 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے ضمن میں کل یہاں ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں برازیل کا پراکٹس مقابلہ میں نیوزی لینڈ سے سامنا ہوگا ۔ نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کیلئے گروپ بی میں پیراکوئے کے ساتھ موجود ہے جس نے برازیل کے خلاف زونل کوالیفائرس مقابلے میں شکست برداشت نہیں کی ہے ۔ اس کے علاوہ مالی اور ترکی بھی یوروپ سے اسی گروپ میں شامل ہیں۔ کل یہاں کھیلے جانے والے وارم اپ مقابلے کے ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کوچ ڈینی ہائے نے کہاہے کہ کل یہاں ہماری ٹیم کا مقابلہ جنوبی امریکی چمپیئن برازیل سے ہے اور اس وارم اپ مقابلے میں حریف ٹیم کا ہمیں سخت چیلنج برداشت کرنا ہے ۔ دوسری جانب برازیل کیلئے بھی ایسے ہی حالات ہوں گے کیونکہ وہ ٹیم بھی یہاں ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ہی پہونچی ہے ۔

 

اینڈریو ٹائی آسٹریلیائی ٹوئنٹی 20 ٹیم میں شامل
نئی دہلی ۔27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی کر کٹ بورڈ نے ہندوستان کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں کمنز کی جگہ فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔کمنز ونڈے سیریز کے اختتام کے بعد آسٹریلیا روانہ ہونگے۔ وا ضح رہے کہ آسٹریلیائی ٹیم کو ہندوستان کے دورے کے بعد ایشز سریز سمیت مصروف شیڈول کا حصہ بننا ہے اور اسے دیکھتے ہوئے کمنز کی جگہ اینڈریو ٹائی کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے جنہیں ٹوئنٹی 20 کرکٹ کا ماہر بولر سمجھا جاتا ہے۔